دلہے کارقص،سسرنے بارات ہی واپس بھجوادی

بھارت میں دلہن کے والد نے دلہے کے رقص کرنے پربیٹی کی شادی ختم کرکے بارات کو واپس لوٹا دیا۔
بھارتی شہرنئی دہلی میں بارات ڈھولک کی تھاپ کے ساتھ دلہا کو لے کر تقریب کے مقام پر پہنچی۔دلہا کے دوست اور اہل خانہ خوشی کے اس موقع پر روایتی رقص کر رہے تھے لیکن دلہا کے دوستوں کی ضد نے ایک تنازع کو جنم دیدیا۔دلہا نے دوستوں کے اصرار پر بالی ووڈ فلم کھل نائیک کے مشہور گانے ’’چولی کے پیچھے کیا ہے‘‘ پر رقص کیا۔
بارات میں سب آنے والے خطرے سے انجان خوشی سے تالیاں بجا رہے تھے کہ دلہن کے والد نے اس رقص پر اعتراض اُٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے خاندان کی اقدار کے منافی ہے۔
دلہن کے والد نے شادی منسوخ کردی اور بارات کو خالی ہاتھ واپس لوٹا دیا۔ اس دوران دلہن اپنے والد کے آگے روتی رہی، التجا کرتی رہی لیکن انھوں نے ایک نہ سنی۔دلہا کے اہل خانہ نے سمجھا کہ شاید دلہن کے والد کا غصہ کچھ روز میں ٹھنڈا ہوجائے گا اور بات چیت دوبارہ شروع ہوجائے گی لیکن دلہن کے والد نے کہا کہ یہ فیصلہ اٹل ہے۔