ڈپٹی سپیکر کی نااہلی کا ریفرنس پرویز الٰہی کو بھیج دیا گیا

آئین کے آرٹیکل 63 (2) کے تحت ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی نااہلی کے لیے ریفرنس سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو بھیج دیا گیا ہے۔
ریفرنس کے مطابق دوست مزاری نے ایوان اقبال میں اجلاس کی صدرات کر کے حلف کی خلاف ورزی کی جبکہ دوست مزاری اس سے قبل بھی پنجاب اسمبلی گیلری میں غیر قانونی صدارت کر چکے
ہیں، گیلری میں اجلاس کیا، پولیس بلائی اور تشدد کیا۔
تہمینہ درانی نے شہباز کے پرواز کرنے کی دعا مانگ لی
دوست مزاری ایوان اقبال میں اجلاس بلا کر آرٹیکل 62 ون ڈی، 62 (1) (e) اور دیگر آرٹیکلز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، آرٹیکل 63 اے اور عدالت اعظمیٰ کے حالیہ فیصلے کی بھی خلاف ورزی دوست مزاری نے کی، دوست مزاری نے پارٹی ہدایات کے برعکس اجلاس کی صدارت کی۔
استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن حلف کی پاسداری نہ کرنے پر دوست مزاری کو نااہل قرار دے۔ ریفرنس کی کاپی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی بھجوائی گئی ہے۔
