تہمینہ درانی نے شہباز کے پرواز کرنے کی دعا مانگ لی

 

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ ملنے کے بعد انکی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی نے عوام سے دعائوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے شہباز کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی ہے، اقتدار ملنا بادشاہت نہیں بلکہ بہت بڑی ذمہ داری ہے، لہٰذا دعا ہے کہ شہباز یوں ہی پرواز کرتا رہے۔

یاد رہے کہ شہبازشریف کی پہلی اہلیہ نصرت شہباز ہیں جبکہ تہمینہ درانی ان کی دوسری اہلیہ ہیں اور یہ شادی انہوں نے خاندان کی مرضی کے خلاف کی تھی، لہٰذا اسی لیے ابھی تک تہمینہ درانی کو شریف خاندان کی بہو تسلیم نہیں کیا گیا۔

ایک انٹرویو میں تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک آج جس موڑ پر کھڑا ہے، وہاں شہباز شریف کو اقتدار ملنا کوئی بادشاہت نہیں ہے، میں سمجھتی ہوں کہ موجودہ حالات میں وزارت عظمیٰ پھولوں کی مالا نہیں بلکہ کانٹوں کی سیج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم صحیح معنوں میں عوام کے سامنے جوابدہ ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو جتنی بھی مدت کیلئے وزارت عظمیٰ کا عہدہ ملا ہے، اس کے دوران ملک کو درست سمت میں ڈالنا اور ملکی معیشت ٹھیک کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

تہمینہ درانی نے بتایا کہ میری اور شہباز شریف کی شادی کو لگ بھگ 19 سال ہو چکے ہیں۔ شہباز سے پہلے پنجاب کے سابق گورنر غلام مصطفی کھر کے نکاح میں رہنے والی ایشوریہ نے کہا کہ جو لوگ مجھے جانتے ہیں، انھیں اس بات کا اچھی طرح علم ہے کہ میں بلا وجہ کسی کیساتھ کھڑی نہیں ہوتی، میرے شوہر سے زیادہ قابل، عزم وہمت والا، اور غریب نواز کوئی اور نہیں ہے۔

وزیراعظم بننے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی شہباز شریف سے توقعات

انٹرویو کے دوران تہمینہ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ایک سیکنڈ بھی شہباز شریف کو آرام کرتے نہیں دیکھا، وہ جب 10 سال پنجاب کے وزیراعلیٰ رہے تو اس دوران بھی شاید ہی ہماری کبھی ملاقات ہوئی ہو۔ بنیادی وجہ یہ تھی کہ وہ بطور خادم اعلیٰ ہمیشہ پنجاب کے عوام کی خدمت میں مصروف رہتے تھے۔ شہباز شریف کی دوسری اہلیہ کا کہنا تھا کہ یہ رب کا کرم ہے جو اسنے میرے شوہر کو وزارت عظمیٰ پر فائز کر دیا، یہ بہت بڑی نوکری ہے، میری دلی دعا ہے کہ وہ اس نوکری کو نبھا سکیں اور پسے ہوئے غریب عوام کیلئے کچھ کر سکیں۔

یاد رہے کہ اپنی پہلی اہلیہ نصرت شہباز سے موجودہ وزیراعظم پاکستان کے چار بچے ہیں جبکہ تہمینہ درانی سے ان کی کوئی اولاد نہیں۔

Tehmina Durrani prayed for Shahbaz to fly video

Related Articles

Back to top button