بنوں،فورسز کا مشترکہ آپریشن،24گھنٹوں کےدوران16دہشتگردہلاک،2اہلکارشہید

بنوں کے علاقے میریان میں پاک فوج،سی ٹی ڈی اورپولیس کے مشترکہ آپریشن میں 24گھنٹوں کے دوران 16دہشت گرد ہلاک اور2اہلکارشہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج ، پولیس سمیت دیگر سکیورٹی ادارے فتنہ الخوارج کے  دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز پوری شدت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے  آپریشن کے دوران 2 اہم ترین خوارجی سرغنوں سمیت 16 خوارجی جہنم واصل  کردیئے گئے۔

علاقے میں خوف ودہشت پھیلانے والا خوارجی سرغنہ زمری نوراورافغان خوارجی سرغنہ عبداللہ سعید کو آپریشن کے دوران جہنم واصل کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کیمطابق انتہائی کٹھن آپریشن میں پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی نے  خوارج کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔

آپریشن کے دوران پولیس  کے2اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، آپریشن میں شہید کانسٹیبل وحید اللہ خان اورنوراللہ خان کی نمازِجنازہ پولیس لائنزبنوں میں سرکاری اعزازکے ساتھ ادا کی گئی۔

نمازِجنازہ میں اعلیٰ سول وعسکری حکام،علاقہ عمائدین اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بدستور مشترکہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور آخری خوارجی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

 

Back to top button