ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ڈیموکریٹس کی فنڈنگ کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فی الحال انکا ایلون مسک سےبات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، یہ بیان کانگریس میں زیر بحث ریپبلکن اخراجاتی پیکیج پر دونوں کے درمیان ہونے والی کھلم کھلا چپقلش کے بعد سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ہفتے کے روز این بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں دوسرے کاموں میں مصروف ہوں، میرا ایلون مسک سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت بری بات ہے، کیوں کہ مسک بہت بے ادب ہے، آپ صدر کے عہدے کی بے ادبی نہیں کر سکتے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایلون مسک نےاپنی دولت کو ڈیموکریٹس کو فنڈ دینے کے لیے استعمال کیا تو اسے ’سنگین نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایلون مسک کی اخراجاتی بل کی مخالفت کی وجہ سے یہ امکان ہے کہ وہ ان ریپبلکن امیدواروں کے خلاف حریفوں کو فنڈ دیں جو اس بل کے حق میں ووٹ دیں گے۔

ٹرمپ نےکہا کہ اگر وہ ایسا کرتا ہے،تو اسےاس کے نتائج بھگتنا ہوں گے‘۔

یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا، جب ایلون مسک نےایکس پر ایک پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ ’ایپسٹین فائلز‘ میں شامل ہیں۔

لاس اینجلس میں غیر قانونی تارکین وطن کےخلاف ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا کریک ڈاؤن ، حالات کشیدہ

 

مسک نے یہ پوسٹ جمعرات کو شیئر کی تھی، جب ان کے اور صدر کےدرمیان اختلافات بڑھے تھے، ٹیسلا کےارب پتی مالک نےیہ بھی تجویز دی تھی کہ ٹرمپ کا مواخذہ ہونا چاہیے۔

’ایپسٹین فائلز‘ اس معلومات کو کہا جاتا ہےجو امریکی حکام کےپاس بدنام زمانہ مالیاتی دھوکا باز اورجنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق موجود ہے۔

Back to top button