پاک بھارت کشیدگی کے باعث ہنگامی حالات میں امدادی کاموں کی تربیت کا فیصلہ

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پاک بھارت کشیدگی میں ہنگامی حالات سے بچنے کے لیے نوجوانوں کو امدادی کاموں کی تربیت دینےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی کال پروفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں نوجوان سامنےآگئےاور ایچ الیون سائٹ پر 200 سے زائد والنٹیرز کو ہنگامی حالات میں فرسٹ ایڈ کی تربیت دی گئی۔

تربیتی سیشن میں اے ڈی سی ایسٹ اوراسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے۔

پاکستانی شہری بھی اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون گرانے لگ گئے

 

رضاکاروں کو فائرریسکیو سمیت دیگر امدادی سرگرمیوں پر بھی تربیت دی گئی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنےکےلیےتربیتی مشقیں ہفتہ اوراتوار بھی جاری رہیں گی۔

دوسری جانب اسلام آباد بھر کی تمام بڑی عمارتوں پرہنگامی سائرن نصب کردیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کےمطابق شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں ایس او پیز پر عمل درآمد کےمتعلق آگاہ کیا گیا،ڈرل مشقوں کا مقصد جنگی حالات سےنمٹنے کی تیاریاں کرنا ہے۔

Back to top button