پاکستانی شہری بھی اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون گرانے لگ گئے

پاکستان میں مسلح افواج کے علاوہ پاکستان کے سویلینز بھی بھارت کی جانب سے دراندازی کرنے والے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو گرانے لگ گئے ۔
بھارت کی جانب سےپاکستان میں مسلسل دراندازی کی کوشش کی جارہی ہے اور گزشتہ روز سے بھارت نے پاکستان کے مختلف مقامات پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز بھیجے ہیں۔
پاکستان کی افواج نے اب تک 70 سےزائد اسرائیلی ساختہ ڈرونز گرادیے ہیں تاہم اب ایک ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پاکستانی عوام بھی مسلح افواج کے شانہ بشانہ بھارتی ڈرونز گرانے میں پیش پیش ہے۔
بھارت دہشتگردی کا سپانسر،ثبوت بھی موجود ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسلح شہری کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے بھارت کے اسرائیلی ساختہ ڈرون کونشانہ بنا رہا ہےاور ڈرون بھی پرواز کرتا نظر آ رہا ہے۔
اس کےعلاوہ ایک اور ویڈیو میں مسلح شہری رینجرز اہلکاروں کےہمراہ ڈرون پر فائرنگ کر رہا ہے اور عوام کی بڑی تعداد ڈرونز کو نشانہ بنانے کا منظر دیکھ رہی ہے۔ اس دوران شہری نعرہ تکبیراور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگا رہے ہیں۔