آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئےقرض کی منظوری دیدی

بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط کی منظوری دے دی۔

 پاکستان کے فنڈنگ جائزے پر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری دی گئی۔

توسیعی فنڈز سہولت کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالرز ملیں گے، قرض پروگرام جولائی 2024 میں منظور ہوا تھا۔

قرض پروگرام کا دورانیہ 37 ماہ، مالیاتی حجم 7 ارب ڈالر ہے، پروگرام کے تحت پاکستان کو 27 ستمبر کو 1.2 ڈالر کی پہلی قسط ملی تھی، موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے کے لیے قرض کی منظوری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کی قسط روکنے کے لیے کوششیں کیں جو ناکام ہوگئیں۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تمام اہداف حاصل کیے، پرائمری بیلنس، صوبائی سرپلس اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی اہم شرائط پوری کیں۔

Back to top button