کراچی میں پھر زلزلہ، یکم جون سے اب تک 32 جھٹکے محسوس کیے گئے

محکمہ موسمیات کےمطابق آج صبح پھر کراچی میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات نےبتایا کہ شہر میں زلزلے کا پہلا جھٹکا 4 بج کر 46 منٹ پر ریکارڈ ہوا، جس کی شدت 2.7 اور زیر زمین گہرائی 2 کلو میٹرتھی جبکہ زلزلےکا مرکز ڈیفنس کےجنوب میں 20 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ زلزلے کا دوسراجھٹکا 7 بج کر 58 منٹ پرریکارڈ ہوا، زلزلے کی شدت 1.8 اور گہرائی 8 کلو میٹرتھی جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلومیٹر کے قریب تھا۔

کراچی میں دو دن میں 11 بار زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

 

کراچی میں اب تک کتنے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں؟

اس حوالے سےچیف میٹرولوجسٹ امیرحیدر لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  یکم جون سے اب تک زلزلےکے  32 جھٹکے رپورٹ ہوئے،یہ تمام زلزلے معمولی شدت کے تھے، زلزلے کی کم سے کم شدت 1.5 اور زیادہ شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی۔

انہوں نےیہ بھی کہا کہ زلزلے کا آخری جھٹکا صبح 8 بجکر 32 منٹ پر 1.5شدت کا ریکارڈ کیا گیا، زلزلوں کے جھٹکوں کی گہرائی 2 کلو میٹرسے 188کلو میٹر تک تھی، زلزلے کے جھٹکے قائدآباد، گڈاپ، ملیر، ڈی ایچ اے، کورنگی سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

Back to top button