سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ کےموقع پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کااعلان

سندھ حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کےموقع پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کااعلان کر دیا گیا ۔

محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کےلیے 120 دنوں کی معافی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہےجس کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قیدیوں کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نےکہا کہ عام قیدیوں کو 120 دن کی خصوصی معافی دی جائےگی تاہم قتل، دہشتگردی، ریپ، اغوا اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کےاہل نہیں ہوں گے۔

بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم

 

وزیراعلیٰ سندھ کےمطابق معافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا،سزائے موت کے قیدی اس ریلیف میں شامل نہیں ہوں گے۔

اس کےعلاوہ منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور مالی بےضابطگیوں میں سزا یافتہ قیدیوں پر بھی اس حکم نامےکا اطلاق نہیں ہوگا۔

Back to top button