کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

کراچی میں ایک بار پھر زمین لرز اٹھی۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔
شہر قائد کے علاقوں قائد آباد اور ملیر میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے۔زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر 44 منٹ پرآئے جس کی شدت 2.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب میں تھا۔ زلزلے کےبعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کےجانی و مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔