معاشی استحکام عالمی منڈی میں تیل اور دیگر اجناس کی قیمتوں کا مرہون منت ہے: مفتاح اسماعیل

سابق وزیرخزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اس وقت معاشی استحکام تو حقیقی ہےلیکن یہ عالمی منڈی میں تیل اور دیگر اجناس کی قیمتوں کا مرہون منت ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی استحکام حقیقی ہے اس میں شک نہیں ہے لیکن دنیا بھر میں تیل کی قیمت کم ہوئی ہے اور دیگر چیزوں کی بھی قیمتیں کم ہوئی ہیں تو جو فارن ایکسچینج کی ضرورت ہوتی ہے اس میں ڈالر بچ جاتے ہیں جس کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی ہو رہا ہے اور ریزروبھی بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ اگر تیل کی قیمت 80،90 ڈالرپربھی گئی تو ہماری معیشت میں اتنی طاقت نہیں کہ ہم استحکام برقرار رکھ سکیں، حکومت نےکسی قسم کا ریفارم نہیں کیا اوروقت ضائع کیا ہے، پائیدار معاشی استحکام کے لیے حکومت نےجو بنیادی اصلاحات کرنی تھیں وہ نہیں کیں۔
اسلام آباد، پنجاب اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
سینئر تجزیہ کار عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لیےراہیں نکلنےکےمواقع موجود تھےاورابھی بھی نکل سکتی ہیں لیکن سب سے بڑی رکاوٹ اس میں تحریک انصاف خود نظر آتی ہے۔