تعلیم کی فراہمی سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ ممکن ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اورچائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی انصاف کے فروغ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی یقینی بنا کر چائلڈ لیبر کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار بچوں کی مشقت (چائلڈ لیبر) کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ دن چائلڈ لیبر کے خاتمے اور اس بارے آگاہی پیدا کرنے کے لیے منایا جارہا ہے، بچوں کی مشقت عالمی سطح پر درپیش ایک بڑا چیلنج ہے، اقوامِ متحدہ کے مطابق دنیا میں تقریباً 16 کروڑ بچے مشقت پر مجبور اور ہر 10 میں سے ایک بچہ مزدوری کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ عالمی سطح پر چائلڈ لیبر میں کمی آئی تاہم ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، سماجی انصاف کے فروغ سے بچوں کی مشقت کے چیلنج پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے اس کی بنیادی وجوہات پر قابو پانا ہوگا، غربت، جنگ، دہشتگردی اور تعلیم تک رسائی نہ ہونا بھی چائلڈ لیبر کی بڑی وجوہات ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ سماجی انصاف کے فروغ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی یقینی بنا کر چائلڈ لیبر کو ختم کیا جاسکتا ہے، غربت کی وجہ سے کم عمری میں ہی بچے
معاشی بحران ،بیرون ملک بینکوں میں پڑا پیسہ واپس لایاجائے
مشقت کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
