ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

 

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافے ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سماعت کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں 8 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جب کہ ڈسکوز کو 8 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ یونٹس فراہم کی گئی، اور اس ماہ کیلئے ریفرنس لاگت 7.99 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔

دوسری جانب بجلی کی پیداوار میں پانی کا حصہ 23.55 فیصد، جوہری ایندھن 21.95 فیصد، مقامی کوئلہ 16.76 فیصد رہا۔

 

آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط منظور نہیں: امریکی وزیرخارجہ

علاوہ ازیں درآمدی کوئلہ 13.80 فیصد، مقامی گیس 11.34 فیصد، ایل این جی 5.64 فیصد، ہوا 3.46 فیصد، سولر 1.18 فیصد اور فرنس آئل 1.02 فیصد رہا۔اگر اس اضافے کی منظوری دی جاتی ہے تو اس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہوگا۔

Back to top button