عمران خان پمز میں طبی معائنہ کے بعد واپس اڈیالہ منتقل

 

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پمز میں طبی معائنہ کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے پمز لے جایا گیا جہاں ان کی آنکھوں، دانت اور دیگر حوالے سے چیک اپ کیا گیا، یہ بانی پی ٹی آئی کا معمول کا طبی معائنہ تھا۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کے علاج کے حوالے سے پمز انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ماہرین چشم نے معائنہ کیا، مریض طبی طور پر مستحکم پایا گیا، آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی میں طبی بہتری پائی گئی، مریض کی مکمل آگاہی و رضامندی اور معیاری نگرانی کے تحت آپریشن تھیٹر میں طریقہ کار مکمل کیا گیا، طریقہ کار ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔

 

بیرسٹر گوہر کا جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

دوسری جانب پمز انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مریض طریقہ کار سے پہلے، دوران اور بعد میں طبی طور پر مستحکم رہا، مزید نگہداشت، فالو اپ ہدایات اور دستاویزات کے ساتھ مریض کو ڈسچارج کر دیا گیا۔

Back to top button