پاکستان بہترین سفارتکاری سے استحکام کی کوشش کررہا ہے، رضوان شیخ

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان بہترین سفارتکاری سے استحکام کی کوشش کررہا ہے۔دنیا سمجھتی ہے پاکستان ایک معاہدہ کرا سکتا ہے اور معاہدے پر عمل درآمد میں بھی کلیدی کردار ادا کرپائےگا۔
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ یہ صرف ہماری سفارتی حیثیت نہیں جو سامنے آرہی ہے ، اس میں دفاعی صلاحت کا بھی کردار ہے۔ ہمارا کسی ملک کے داخلی معاملات سےکوئی غرض نہیں، پاکستان نتیجہ خیز صورتحال پیدا کر نےکی کوشش کررہا ہے، ان کا مزیر کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہےگا۔
عمران خان پمز میں طبی معائنہ کے بعد واپس اڈیالہ منتقل
رضوان سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکا، چین، روس، ایران ، خلیجی ممالک، ترکیے، مصر اور یورپی یونین کا اعتماد لے کر ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
