امریکی بحریہ نے ایک اور ایرانی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

 

امریکی بحریہ نے ایک او ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا۔

امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس رافیل پیرالٹا نے ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی اسٹریم کو روک لیا۔ کارروائی اس وقت کی گئی جب ٹینکر نے ایرانی بندرگاہ کی جانب سفر کرنے کی کوشش کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی کا حصہ ہے۔

 

مذاکرات کی امریکی درخواست پر غور کر رہے ہیں : عباس عراقچی

دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ نے اس سے قبل امریکا پر کھلے سمندر میں قذاقی اور دہشت گردی کا الزام عائد کیا تھا، جب امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران سے منسلک 2 دیگر آئل ٹینکرز میجسٹک ایکس اور ٹیفانی کو قبضے میں لیا گیا تھا۔

Back to top button