آر ایل این جی کے ذخائر میں کمی، گیس بحران شدت اختیار کرگیا

ملک میں آر ایل این جی امپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا۔
ذرائع سوئی ناردرن کےمطابق آر ایل این جی کے موجودہ ذخائر میں تیزی سے کمی ہورہی ہے،پاور اور کھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی کم ترین سطح پر آگئی ہے جب کہ گھریلو صارفین کو بھی سپلائی میں کمی کردی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق گیس کی سپلائی صرف 700 ملین کیوبک فٹ پر آگئی جو ایران امریکا جنگ سے پہلے روزانہ 1200 ملین کیوبک فٹ تھی، گیس کا شارٹ فال 600 ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
دوسری جانب حکام کا کہنا ہےکہ کھانے کے تینوں اوقات میں پوری گیس فراہم کی جارہی ہے۔
