ڈیجیٹل معیشت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے: وفاقی وزیر خزانہ

 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان میں میکرو استحکام ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پاکستان یورپی یونین بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی شعبے میں سٹرکچرل اصلاحات پر عمل پیرا ہیں، پائیدار ترقی کے حصول کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ جی ڈی پی 4 فیصد تک رہنے کی اُمید ہے، مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب ڈالر سے زائد سرپلس رہا، ہماری ترسیلات مارچ میں 3.8 ارب ڈالر رہیں، روشن ڈیجیٹل سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ ہے، مارچ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 260 ملین ڈالر آئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپریل میں پاکستان نے بھاری بیرونی ادائیگیاں کیں، 75 کروڑ ڈالرز کا یورو بانڈ جاری کیا، مئی کے وسط میں 25 کروڑ ڈالرز کا پانڈا بانڈ جاری کرنے کا پلان ہے۔

وزیر خزانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جون کے آخر تک زرمبادلہ ذخائر 18 ارب ڈالرز ہو جائیں گے، زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی ہوں گے۔

 

آر ایل این جی کے ذخائر میں کمی، گیس بحران شدت اختیار کرگیا

دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ہر 2 ہفتے بعد اس پر اجلاس کرتے ہیں، ٹیرف اصلاحات بھی کی جا رہی ہیں۔علاوہ ازیں توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور گردشی قرضے میں کمی لائی جا رہی ہے۔

 

Back to top button