ڈیوڈ وارنر نے بھارتی صارف کو کھری کھری سنا دیں

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو کھری کھری سنا دیں۔

بھارتی صارف نے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پی ایس ایل چھوڑ کر دوبارہ آئی پی ایل کھیلنے کا مشورہ دیا۔

بھارتی صارف نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ آپ کے لیے بہتر ہے، پی ایس ایل چھوڑ دیں اور آئی پی ایل میں واپس آ جائیں، جس پر آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

 

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے: وفاقی وزیر خزانہ

یاد رہے کہ کراچی کنگز کے پی ایس ایل کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر کپتان ڈیوڈ وارنر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی تھی، ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں اپنے اور ٹیم کے سفر کے حوالے سے اہم پیغام دیا تھا۔

Back to top button