ایران-امریکا مذاکرات: پاکستانی کوششیں حقیقی سفارت کاری ہیں : ایرانی سفیر

 

 

 

پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایران-امریکا مذاکرات میں پاکستان کی کوششیں حقیقی معنوں میں سفارت کاری کہلاتی ہیں، ہم پاکستانی قیادت کی پیشہ ورانہ مہارت،عزم اور گہری بصیرت کے شکر گزار ہیں۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ بین الاقوامی ہم آہنگی کےلیے تمام سفارت کار امن کے معمار ہوتے ہیں۔جن پر بین الاقوامی تعلقات کی نازک پیچیدگیوں کو بات چیت،ہمدردی اور افہام و تفہیم کے صبر آزما ہنر کے ذریعے نیویگیٹ کرنے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ میں جناب وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ان کے ساتھ ساتھ پاکستان کی وزارت خارجہ کے تجربہ کار، قابل اور کیریئر ڈپلومیٹس کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں،جنہوں نے مذاکرات سے قبل ہی انتھک کوششوں سے سہولیات فراہم کیں،ہم آہنگی پیدا کرنے اور باریک بینی سے بات چیت کےلیے خود کو تیار کیا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ان کی یہ کوششیں سیاسی ارادے اور اصولی عزم کو عملی راستے اور کسی بھی سفارتی عمل کی شکل اختیار کرنے کےلیے ضروری ہیں۔

پاکستان بہترین سفارتکاری سے استحکام کی کوشش کررہا ہے، رضوان شیخ

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مذاکرات میں کوششیں حقیقی معنوں میں سفارت کاری کہلاتی ہیں۔یہ محض الفاظ نہیں ہیں،بلکہ خاموش مسلسل محنت جو مکالمے کو ممکن اور امن کو ممکن بناتی ہے،ہم پاکستانی قیادت کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور گہری بصیرت کے شکر گزار ہیں۔

 

 

Back to top button