یورپی یونین بڑا تجارتی پارٹنر، سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی یونین کے اعلیٰ حکام اور ممتاز یورپی کمپنیوں کے کاروباری نمائندوں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت یورپی کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹرنیشنل پارٹنرشپس کے ڈائریکٹر ایشیا پیسفک، پیٹرس سٹبس کر رہے تھے۔

 

ایران-امریکا مذاکرات: پاکستانی کوششیں حقیقی سفارت کاری ہیں : ایرانی سفیر

شہباز شریف نے یورپی یونین کے وفد کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور یورپی یونین پاکستان بزنس فورم میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

Back to top button