آئی ایم ایف کی شرائط پوری، پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان

آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے پر پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔اجلاس میں پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری اور موسمیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کی بھی منظوری متوقع ہے۔
آئی ایم ایف نے حکومت پر سبسڈی ختم کرنے پر زور دیا ہے جب کہ حکومت نے معیشت میں بہتری اور مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کیا ہے۔
ڈیجیٹل معیشت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے: وفاقی وزیر خزانہ
دوسری جانب وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی 1468 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ وصول ہونے کا امکان ہے جبکہ حکومت لیوی مزید بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔
