ایمل ولی خان نے توہین عدالت پرمعافی مانگ لی

اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان نے توہین عدالت کیس میں معافی مانگ لی۔
اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان توہین عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ایمل ولی خان کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ بہت چھوٹے اور میرے بچے جیسے ہیں۔ میرا بیٹا بھی آپ کا ہم عمر ہے۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ میں نے صرف گلہ کیا ہے جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ مرد گلہ نہیں کرتے۔ عورتوں کا کام ہے گلہ کرنا۔ گلے کرنا چھوڑیں۔ آپ ہمارے پاس آجاتے اور جو کہنا تھا وہ ہمیں یہاں آ کر بتاتے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمارے کیس یہاں نہیں لگتے۔ ایمل ولی خان
نے کیس دائر کیا ہے وہ نہیں لگا۔
