ٹرمپ کی تقاریرنشرہونےسےپہلے ہی لیک ہونےکاانکشاف،ملازم گرفتار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریرنشرہونےسےپہلے ہی لیک ہونےکاسکینڈل پکڑاگیا۔تقاریرچوری کرنیوالاوائٹ ہاؤس کا ملازم ہی نکلاگرفتارکرلیاگیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر نشر ہونے سے پہلے ہی لیک ہونے اور اس پر شرطیں لگاکر لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر ٹیلی پرومپٹر آپریٹر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تحقیقات کی زد میں آنے والے وائٹ ہاؤس کے ملازم گیبریل پیریز 2016 سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بطور ٹیلی پرومپٹر آپریٹر وابستہ تھے۔
گیبریل پیریز نے صدر ٹرمپ کی تقاریر کے نشر ہونے سے قبل متن تک رسائی حاصل کیں اور ان معلومات سے فائدہ اٹھا کر بھاری مالی منافع کمایا۔
وائٹ ہاؤس ملازم پر الزام ہے کہ اس نے تقاریر کے متن پر کلشی نامی امریکی پریڈکشن مارکیٹ پلیٹ فارم پر متعدد شرطیں لگائیں اور لاکھوں روپے بنائے۔
