معرکہ حق سے متعلق نورین نیازی کا بیان قابل مذمت ہے: وفاقی وزراء

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدی اور وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدی نے معرکہ حق سے متعلق عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے خاندان کا ہدف پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدی کا کہنا تھا کہ معرکہ حق ایک تاریخی کامیابی ہے،امریکی صدر ٹرمپ نے بار بار پاکستان کی فتح کا ذکر کیا،معرکہ حق سے متعلق عمران خان کی بہن کا بیان افسوسناک ہے۔
نورین نیازی کا بیان عمران خان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے : عظمیٰ بخاری
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدی نے کہاکہ عمران خان اور ان کے خاندان کا ہدف پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے، نورین نیازی کا معرکہ حق سے متعلق بیان قابل افسوس ہے۔
