امریکی اسرائیل نواز لابنگ گروپ نے اسرائیل مخالف ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کی فنڈنگ روک دی

امریکا میں اسرائیل نواز لابنگ گروپ دی امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی (AIPAC) نے اسرائیل کو امریکی فوجی امداد روکنے کے حق میں ووٹ دینے والے ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس کےلیے مالی معاونت بند کردی۔
گروپ نے اپنے آن لائن پورٹل سے ایسے قانون سازوں کو چندہ دینے کا آپشن بھی ہٹادیا ہے، حالانکہ ماضی میں وہ انہی ارکان کی حمایت اور مالی معاونت کرتا رہا ہے۔
امریکا کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے: ایران
متاثر ہونےوالے قانون سازوں میں ایوانِ نمائندگان کے 15 ڈیموکریٹ ارکان شامل ہیں،جن کی نومبر میں ہونےوالے انتخابات کےلیے اے آئی پیک پہلے ہی توثیق اور حمایت کرچکا تھا۔
واضح رہے کہ اے آئی پیک امریکا کے بااثر اور طاقتور اسرائیل نواز لابنگ گروپس میں شمار ہوتا ہے،جو انتخابی مہمات میں امیدواروں کی مالی معاونت اور اسرائیل کے حق میں امریکی پالیسیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
