امریکا کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے: ایران

ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا ایرانی مسلح افواج فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیں گی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کےمطابق میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا کو "شیطانِ بزرگ” قراردیتے ہوئے اسے مجرم،دھوکے باز اور فریب کار دشمن کہا۔
کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے کہاکہ ایران اپنی مسلح افواج، عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط بنائےگا اور ماضی کی جنگوں کے مقابلے میں امریکا پر زیادہ بھاری قیمت مسلط کرےگا۔دشمن فوجی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کےبعد اب عوام اور قیادت کے درمیان اختلافات اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کردیا : امریکی سینٹرل کمانڈ
انہوں نے کہا کہ ہمارے عزیز ملک کی دفاعی طاقت ایران کے شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک بہادر قوم کے امن اور سلامتی کی مضبوط ضمانت ہے۔
