ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کردیا : امریکی سینٹرل کمانڈ

امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام) کا کہنا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی افواج نے ایران کے خلاف نئے فضائی حملے شروع کردیے ہیں۔
سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو خطرات سے محفوظ بنانے،ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنے اور گزشتہ رات اردن میں امریکی افواج پر حملے کرنےوالی ایرانی فورسز کو فوری سزا دینے کےمقصد سے کیے گئے۔
سینٹکام نے فوری طور پر حملوں کے مقامات یا نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
اردن میں 2 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کےبعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کاحکم دیا تھا
ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے، اسلحہ ڈپو اور ریڈارز تباہ
صدر ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کو انتہائی افسوس ناک قراردیتے ہوئے کہاتھا کہ یہ صورت حال دیکھ کر انہیں بےحد دکھ ہے،اگر ایران ڈیل پر عمل نہیں کر رہا تو امریکا کو بھی فکر نہیں۔
دوسری جانب امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کےلیے سفری الرٹ جاری کردیا ہے۔محکمہ خارجہ کی جانب سے امریکی شہریوں کو خبردار کیاگیا ہے کہ امریکا کی سفارتی تنصیبات بھی نشانہ بنائی گئی ہیں اور ایران کی حمایت یافتہ گروہ بیرون ممالک میں امریکی مفادات اور امریکی شہریوں پر حملہ کرسکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الرٹ میں خبردار کیاگیا ہے کہ صورت حال پیچیدہ ہے اور کشیدگی میں ناگہانی اضافہ ہوسکتا ہے۔
