نورین نیازی کا بیان عمران خان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے : عظمیٰ بخاری

 

 

 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کے معرکہ حق اور پاک فوج سے متعلق متنازع بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ نورین نیازی کا بیان اپنے بھائی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، اس خاندان کو پاکستان کی ہر کامیابی سے تکلیف ہوتی ہے۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دنیا نے تسلیم کیا پاکستان نے بھارت کو معرکہ حق میں عبرتناک شکست دی،نورین نیازی کا فاشسٹ مودی کے حق میں بات کرنا شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور تینوں بہنیں یا تو دنیا کی عقل کُل شخصیات ہیں یا پاگل ہیں، عمران خان اور ان کی فیملی سے پاکستان کےلیے کبھی کوئی خیر ہو ہی نہیں سکتی۔

 

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان اور شاہینوں نے تاریخی کارنامے رقم کیے،پاک فوج کی کامیابیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

عمران خان کی بہن نورین خان کے عسکری قیادت پر سنگین الزامات

یاد رہے کہ عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکہ حق اور پاک فوج سے متعلق متنازع بیان سامنے آیا ہے، نورین نیازی نے ایک انٹرویو میں معرکۂ حق کے معاملے پر افواجِ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

نورین نیازی کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا،بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ کرنےسے گریز کیاکیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہا تھا۔

 

Back to top button