دشمنان پاکستان کو مقام عبرت بنائیں گے : وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو باہر سےمدد مل رہی ہے، دشمنان پاکستان کو مقام عبرت بنائیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتےہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا تھاکہ بلوچستان میں جوک چھ ہوا وہ دہشت گردی کی انتہاتھی، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گرد اور خارجی عناصر مل کر بلوچستان میں نفرت کےبیج بورہے ہیں، دہشت گردوں کو باہر سےمدد مل رہی ہے، بلوچستان میں نفرت کے بیج بونے والوں کوکوئی جگہ نہیں ملےگی۔

دہشت گردوں سےکوئی رعایت نہیں ہوگی : وزیر داخلہ محسن نقوی

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ بلوچستان میں وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی حکومت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان نےیوتھ کےلیے بہت اچھےپروگرام مرتب کیے ہیں، پاک آرمی کےافسر اور جوان دن رات دہشت گردوں کا پیچھا کررہے ہیں، پاک آرمی کےافسران اور جوانوں کو وفاقی اور صوبائی حکومت کی پوری سپورٹ ہے۔

شہباز شریف نےکہا کہ 26 تاریخ کو ایسا ماحول پیداکیا گیا جیسے بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے، بلوچستان کےلوگ محب وطن ہیں وہ چاہتےہیں ترقی کاپہیہ تیزی سےچلے، ہم نےدورے کےدوران تمام لوگوں کےمشوروں کو سنا ہے۔پاکستان کےدشمن مخالفوں کےساتھ بات چیت کا سوال پیدا نہیں ہوتا،بعض سیاسی زعما نےکہا نوجوانوں کو مختلف بیانیوں کےذریعے بھٹکایا جارہا ہے، نوجوانوں کو ورغلانے والوں کو ناکامی کاسامنا ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ جلد وزیر اعلیٰ بلوچستان سےمیٹنگ کروں گا، وفاقی حکومت جو کچھ کرسکتی ہے وہ کریں گے،ایک بات طے ہے دشمنان پاکستان کو مل کر مقام عبرت بنائیں گے۔

Back to top button