سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کےضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کابڑا ذخیرہ دریافت کرلیا ۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کےمطابق بلوچ کنواں- 2سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت ہوئی ہے۔بلوچ کنواں-2 کی کھدائی فروری 2024میں شروع کی گئی، مزید بتایاکہ 3920 میٹر تک کھدائی کرنے کےبعد تیل وگیس کےذخائر دریافت ہوئے۔
