ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیاں،سپریم کورٹ جانے کا اعلان

تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پنجاب میں حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں کئی خامیاں ہیں جسے لے کر ہم عدالت عظمیٰ جائیں گے۔
جنرل باجوہ کی امیر قطرسے ملاقات، باہمی دلچسپی کےامور پربات چیت
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے نے صوبے میں جاری سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے میں کئی خامیاں ہیں، اس سلسلے میں لیگل کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، ہم ہائی کورٹ کے فیصلے میں موجود خامیوں کو لے کرسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے الیکشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کر کے منحرف ارکان کے 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
