یورپی یونین نے افغانستان میں سفارتخانہ کھول لیا

یورپی یونین نے افغانستان میں باضابطہ طور پر اپنا سفارت خانہ کھول لیا، ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتوں اور افہام و تفہیم کے بعد کابل میں سفارت خانہ کھولا گیا۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کے ترجمان پیٹر اسٹینو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کابل میں یورپی وفد کی کم سے کم موجودگی کو دوبارہ قائم کرنا شروع کر دیا ہے۔

ترجمان ای یو فارن افیئرز کے مطابق کابل میں ہماری موجودگی طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہ سمجھا جائے، کابل میں یورپی وفد انسانی امداد کی فراہمی اور انسانی صورت حال کی نگرانی کیلئے ہے، افغانستان کے ڈی فیکٹو حکام کو بھی اس حوالے سے واضح طور پر بتا دیا گیا۔

طالبان افغان خواتین کو عام زندگی سے دور کر رہے ہیں

واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں طالبان حکومت نے اپنے تمام وعدے پورے کر دیئے لہٰذا اب عالمی حکومتوں کو افغان حکومت کو تسلیم کرنا چاہئے۔

Back to top button