مری میں آج سے شدید برفباری کی پیشگوئی

مری میں آج رات سے پیر کی صبح تک شدید برفباری کی پیش گوئی، سیاحوں کو اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض نے اس سلسلے میں اہم ہدایات جاری کر دی ہیں، سی ٹی او کے مطابق
پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے، شام 5 سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کے داخلے پرپابندی ہوگی۔
مکینیکلی فٹ گاڑی اورلائسنس ہولڈرڈرائیورزکو ہی مری جانے کی اجازت ہوگی، گاڑی میں اضافی گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں۔
دوران برفباری گاڑی خراب ہونے یا برف میں پھنسنے پر گاڑی میں رات گزارنے سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ٹائروں پر چین کا استعمال کریں، برف ہٹانے والی مشینوں کو فوری راستہ دینے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
شرمیلا فاروقی اور نادیہ خان میں جنگ کیوں چھڑ گئی؟
مری میں تقریباً 3500 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے، سیاح ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظراپنی گاڑی میں مکمل ٹول کٹ رکھیں اور مری آتے وقت اپنی گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں۔
