ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کااعلان کردیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکا مقررہ وقت 12 بجے رات کو ختم ہوجائے گا، گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

ایف بی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس گزار نئے متعارف کردہ سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے ذریعے باآسانی ریٹرن فائل کر سکتے ہیں۔آخری تاریخ تک ریٹرن فائل نہ کرنے والے لیٹ فائلر تصور ہوں گے، ریٹرن فائل نہ کرنے والوں پر قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ایف بی آر کے اعلامیہ میں کہاگیاتھا کہ تمام اہل ٹیکس گزار آج رات بارہ بجے سے پہلے اپنے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں، ٹیکس گزار واجب الادا ٹیکس ادا کرکے ریٹرن جمع کروانے کے لیے پندرہ دن کی توسیع حاصل کر سکتے ہیں۔

 

Back to top button