فیس بک اب صارفین پر نظررکھے گا ،نئی سیٹنگ متعارف

فیس بک نے صارفین پرنظررکھنے کیلئے نئی سیٹنگ متعارف کرادی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک نے ’لنک ہسٹری‘ کی نئی سیٹنگ متعارف کرائی ہے جو فیس بک موبائل ایپ میں کلک کیے جانے والے تمام لنکس کا مخصوص ریکارڈ ترتیب دے گی۔
قانون سازوں کی جانب سے ٹیکنالوجی ضوابط متعارف کرائے جانے کے بعد سے ایپل اور گوگل کی طرح میٹا بھی پرائیویسی کو مضبوط کرتے ہوئے ڈیٹا اکٹھا
کرنے کے لیے نئی راہیں تلاش کر رہا ہے۔
