ثروت گیلانی کے شوہر فہد مرزا کی پہلی اہلیہ کون؟

معروف اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر فہد مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ سے ان کی دوسری شادی ہے، ان سے قبل انہوں نے خود سے 15 سال زائد العمر خاتون سے شادی کی تھی۔

فہد مرزا نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ثروت گیلانی سے تعلقات کے حوالے سے بھی کئی انکشافات کیے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے اور ثروت گیلانی کے درمیان نوجوانی میں ہی تعلقات استوار ہوگئے تھے لیکن پھر ان کے درمیان اختلافات ہوگئے اور اداکار انہیں چھوڑ کر چلی گئیں۔فہد مرزا کے مطابق پہلی بار ثروت گیلانی انہیں 25 سال کی عمر میں چھوڑ کر چلی گئی تھیں، جس پر وہ دلبرداشتہ ہوگئے۔فہد کا کہنا تھا کہ جب ثروت انہیں چھوڑ کر گئیں تو وہ ایک زندہ لاش بن گئے تھے اور بالکل تباہ ہوگئے تھے۔

اور خود سے 15 سال زائد العمر خاتون سے شادی کرلی، جس کے پہلے سے تین بچے تھے۔انہوں نے پہلی اہلیہ کا نام بتائے بغیراعتراف کیا کہ اگر وہ بڑی عمر کی عورت سے شادی نہ کرتے تو وہ زندگی میں آگے بڑھ نہیں پاتے، بہت ساری چیزیں سیکھ نہ پاتے۔ان کے مطابق جب انہوں نے زائد العمر خاتون سے شادی کی تو ان پر تنقید کی جانے لگی، انہیں نااہل اور نکما قرار دیا گیا اور ان سے متعلق کہا گیا کہ انہیں ویسے بھی ایسی ہی پارٹیاں کرنی تھیں، انہیں آگے بڑھنا ہی نہیں تھا۔

فہد مرزا کے مطابق اس وقت انہوں نے اپنے والدین کا گھر بھی چھوڑ دیا تھا اور اہلیہ کے ہمراہ ان کے گھر میں رہنے لگے تھے اور پھر انہوں نے سول ہسپتال کراچی میں ماہانہ 12 ہزار روپے پر ملازمت شروع کی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر ان کی شادی خود سے زائد العمر خاتون سے نہ ہوتی تو زندگی کے بہت سارے معاملات سیکھ نہ پاتے اور وہ پاکستان چھوڑ کر امریکا چلے جاتے لیکن انہیں پہلی اہلیہ نے بہت کچھ سکھایا، ان کی مدد کی، انہیں زندگی میں آگے بڑھانا سکھایا۔فہد مرزا نے بتایا کہ پھر دونوں نے رضا خوشی سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کی اور پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی لیکن وہ آج تک پہلی اہلیہ کے مشکور رہتے ہیں۔

اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر کی جانب سے اپنی پہلی شادی کا انکشاف کیے جانے کے بعد کئی لوگ حیران رہ گئے اور انہوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ  پہلی شادی کے باہمی رضا مندی سے اختتام کے بعد  فہد مرزا نے پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کے دو بیٹے ہیں اور حال ہی میں ان کی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ثروت گیلانی اور فہد مرزا نے 2014 میں شادی کی تھی اور یہ فہد مرزا کی پہلی جبکہ ثروت گیلانی کی دوسری شادی ہے۔حال ہی میں ننھی پری ’ایلا’ کا خیر مقدم کرنے والا جوڑا ثروت گیلانی اور  فہد مرزا کا شمار یوں تو خوش باش جوڑوں

امریکہ میں برفانی طوفان سےزندگی مفلوج،5افراد ہلاک

میں کیا جاتا ہے۔

Back to top button