فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر

قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر فہیم اشرف کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فہیم اشرف کا کراچی کےہوٹل آنے پر کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔ فہیم اشرف 5 روز آئیسولیشن اختیار کریں گے جبکہ اگر متبادل کی ضرورت ہوئی تو اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ فہیم ممکنہ طور پر آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

راولپنڈی : پاکستان بامقاملہ آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل فہیم اشرف انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

Back to top button