فیض حمید کورٹ مارشل : تمام پارٹی رہنما جذباتی بیانات دینے سے گریز کریں ، نواز شریف

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا جنرل فیض حمید کیس اور ان سے متعلق معاملات پر پارٹی رہنماؤں کو کسی بھی قسم کے بیانات دینے سےمتعلق انتہائی احتیاط برتنے کا حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام پارٹی رہنما جذباتی بیانات دینے سے گریز کریں:

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اہم اجلاس میں حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ کا بھر پور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اڈیالہ جیل : عمران خان کےلیے سہولت کاری کے الزام میں مزید گرفتاریاں

لاہور میں ن لیگ کی اعلی سطحی اجلاس میں زیادہ وقت جنرل فیض کی گرفتاری کےبعد پیدا ہونے والے حالات موضوع بحث رہے، اجلاس میں جنرل فیض کی گرفتاری کےبعد حکومت اور اسٹیبلشممٹ کے اوپر آنے والےدباؤ پر تبادلہ خیال کیا گیا،  اجلاس میں ججوں کی ملازمت مدت بڑھانے کےحوالے سے مجوزہ آئینی ترمیم پر بھی آئینی و قانونی ٹیم کی رپورٹ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں امن و امان کےقیام کےلیے اسلام آباد اور پنجاب میں جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی لگانے کی تجویز پر غور۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نےسیاسی و عدلیہ کےبحران کےخاتمے کےلیے پارلیمنٹ کے کردار پر بریف کیا۔وزیر اعظم نےاجلاس کو حکومت کےاتحادیوں سے رابطوں بارے آگاہ کیا۔

Back to top button