پہلے ہی اوور میں وکٹیں لینے والا تیز ترین شاہین میزائل

سابق کپتان اور فاسٹ بائولر وسیم اکرم کے بعد پاکستانی ٹیم کو عرصہ بعد شاہین شاہ آفریدی کی صورت میں بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنے والا شاہین میزائل ملا ہے جو اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت سے ایسے بائولر گزرے ہیں جن کو کم از کم بطور پاکستانی فین دیکھ کر ہمیشہ یہی سوچتے تھے کہ
استعفے کے مطالبے پر الیکشن کمشنر نے عمران کو ٹھینگا دکھا دیا
یہ بائولر اپنے پہلے اوور میں ہمارا ایک نہ ایک بلے باز تو لے جائے گا، اسی طرح وسیم اکرم سے بھی یہی امیدیں ہوتی تھیں کہ وہ بھی اپنے پہلے اوور میں کچھ ایسا کر گزریں گے لیکن پھر 2018 میں ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں ایک ایسے پاکستانی باولر نے انٹری دی جس کے ہاتھ میں گیند دیکھ کر اسکے فینز یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ پہلے ہی اوور میں ایک وکٹ تو لے ہی جائے گا۔ اس باولر کا نام ہے شاہین شاہ آفریدی جسے ستمبر 2018 میں ایک اور عمدہ باولر محمد عامر کی جگہ ٹیم میں پہلی بار موقع دیا گیا تھا۔ اس نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور آج پاکستان کیا دنیائے کرکٹ میں اس کا نام ہر زبان پر ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روہت شرما سے لے کر حالیہ ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور اب ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی شاہین شاہ آفریدی اپنے کیریئر میں کئی اوپنر بلے بازوں کو اپنے پہلے ہی اوور میں واپس پویلین بھیج چکے ہیں، اسی بارے میں لیجنڈری سپنر ثقلین مشتاق کہہ چکے چکے ہیں کہ سب کو پتہ بھی ہے کہ شاہین کی گیند اندر آئے گی اور وہ تیز بال کرے گا، مگر وہ آنکھوں میں ایسی دھول جھونک دیتا ہے کہ ٹارگٹ پر جا کر گرتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ثقلین مشتاق نے یہ بھی کہا کہ ایسا لگتا ہے یہ پہلے ہی اوور میں ساہین میزائل چھوڑے گا، شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے کے بعد سے جس رفتار سے وکٹیں لیے جا رہے ہیں، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جس دن سے انہوں نے ڈیبیو کیا، تب سے آج تک ان سے زیادہ وکٹیں کسی اور باولر نے لی ہی نہیں ہیں۔
شاہین آفریدی نے 2018 میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے اب تک تمام فارمیٹس میں کل 204 وکٹیں حاصل کی ہیں، اس عرصے کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 95، ون ڈے انٹرنیشنلز میں 62 اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 47 وکٹیں لی ہیں، کرکٹ کی انٹرنیشنل رینکنگ کی بات کی جائے تو اس وقت شاہین آفریدی ون کرکٹ میں چھٹے، ٹیسٹ میں پانچویں اور ٹی ٹوئنٹی میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ ایسا نہیں کہ شاہین شاہ آفریدی کے انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے کے بعد سے دنیا میں کوئی اچھا باولر ہی نہیں ہے مگر جیسا کہ بہت سے مبصر اکثر کہہ چکے ہیں کہ ’ہی از ٹو گڈ‘۔
اب دعا یہی ہے کہ شاہین آفریدی جو اور جیسا کر رہے ہیں ویسا ہی کرتے رہیں کیوں کہ ایک طویل عرصے بعد پاکستانی فینز اطمینان اور یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ سامنے بلے باز کوئی بھی ہو یہ بائولر پہلے ہی اوور میں ایک نہ ایک وکٹ تو لے ہی جائے گا۔
