فواد خان نے خود کو سپرسٹارکہنے سے روک دیا

بھارت اورپاکستان میں اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکارفواد خان نے خود کو سپرسٹار کہنے سے روک دیا۔
اداکار فواد خان نے انٹرویو کے دوران خود کو سپرسٹارکہنے پرمیزبان کے آگے ہاتھ جوڑ دیئے اور کہا کہ مجھے ایسے لقب نہیں چاہیے بس عوام کا پسندیدہ اداکار ہوں۔
اداکار کاکہنا تاکہ خود کو سپر اسٹار نہیں سمجھتے، میں اس کے لیے صرف اللہ کا شکر ادا کر سکتا ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ میں نے ایسا کوئی کام کیا ہے ۔سر کا تاج بنا کر پاؤں کی جوتی نہیں بنانا چاہتا، میرا ماننا ہے کہ ان سب سے دور رہنا ایک طرح سے ایک نعمت ہوتی ہے۔
فواد خان نے کہا کہ ویب سیریز ‘برزخ’ کے ساتھ اسکرین پر واپسی کی ہے جس میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ صنم سعید نظر آئی ہیں۔
