وقت تیزی سے گزرنے کااحساس کیوں ہونے لگتا ہے

زندگی میں کبھی کبھی لگتا ہے کہ وقت بہت تیزی سے گزررہاہے۔سائنسدانوں نےاس کی بھی وجہ دریافت کی ہے۔
جدید تحقیق کے مطابق وقت گزرنے کےاحساس میں سچائی ہے اورایسا ہمیں ہمارے دماغ کی وجہ سے محسوس ہوتاہے۔بیشتر افراد کو لگتا ہے کہ ہمارا دماغ انسانوں کی تیار کردہ گھڑیوں کے مطابق وقت کا خیال رکھتا ہے ۔مگرہمارا دماغ اس طرح کام نہیں کرتا ہے۔
تجزیہ کرنے پر دریافت ہوا کہ ہم وقت کا تعین خود کے ساتھ ہونے والے تجربات کی بنیاد پر کی۔سرگرمیوں کے دوران ہمارا دماغ وقت کے تیزی سے گزرنے کا احساس بھی دلاتا رہتا ہے۔
