فضل الرحمان کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمےکیلئےتعاون کی پیشکش

جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے ماضی کی طرح اب پھر پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے تعاون کی پیشکش کردی۔

اسلام آباد میں کنونشن سینٹر میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ماضی میں پاک افغان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا اب بھی کرسکتا ہوں۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں، پاک افغان جنگ بندی تو ہوگئی اب زبان بندی بھی ہونی چاہیے، اشتعال کے بجائے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ تحریک لبیک کے ساتھ جو سلوک کیا گیا پہلے بھی مذمت کی اب بھی کرتا ہوں، کسی بھی صورت تحریک لبیک کے ساتھ تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ کشمیر پر افغان وزیر خارجہ کے بیان پر واویلا کرنے کے بجائے کشمیر پر اپنے کردار کو بھی دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ عدالت میں ہے، عدالت کو آئین و قانون کے مطابق معاملے کو دیکھنا چاہیے۔

 

 

Back to top button