ایران میں ریجیم چینج میں ناکامی پر موساد کا ڈپٹی ڈائریکٹر برطرف

ایران میں رجیم چینج میں ناکامی پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے نئے سربراہ رومن گفمین نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو جبری برطرف کردیا۔
رپورٹس کے مطابق رومن گفمین نے حال ہی میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کی سربراہی سنبھالی ہے اور عہدہ سنبھالنے کے چند ہی دن بعد انہوں نے ادارے کے اعلیٰ سطح پر اہم فیصلے کیےہیں۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق موساد کے برطرف کیےگئے نائب سربراہ کو گزشتہ سال ایران سے متعلق ایک اہم خفیہ آپریشن کی نگرانی سونپی گئی تھی۔ رپورٹس میں دعویٰ کیاگیا ہےکہ اس مقصد کےلیے سیکڑوں خفیہ ایجنٹوں کی ٹیم اور ایک ارب شیکل سے زائد وسائل فراہم کیےگئے تھے،تاہم مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوسکے۔
اسرائیل نے امریکی حکام کی جاسوسی میں اضافہ کردیا
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قیادت نے اس آپریشن کے نتائج کو غیرتسلی بخش اور ناقابل قبول قراردیا،جس کےبعد موساد کے اندر احتساب اور تنظیمی تبدیلیوں کا عمل شروع کیاگیا۔
تاہم ایران میں حکومت گرانے سے متعلق دعوؤں اور ان کےپس منظر کی آزاد ذرائع سےتصدیق نہیں ہوسکی،جب کہ اسرائیلی حکام نے بھی اس حوالےسے باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کیں۔
