ایف بی آر کا گاڑیوں پر بھاری ٹیکس نہ لگانےکا فیصلہ

ایف بی آر نے بھی گاڑیوں پر بھاری ٹیکس نہ لگانے پر ہوم ورک شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں پر بجٹ میں بھاری ٹیکسز لگانے کو ایف بی آر نے بھی ناقابل عمل قرار دیا تھا۔گاڑیاں بنانے والے کمپنیوں نے بھی اس بھاری ٹیکس پر شدید احتجاج کیا تھا۔
چاہت فتح علی خان نے یوٹیوب پر عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
ترجمان ایف بی آر کے مطابق اب گاڑیوں پر ٹیکس کی تجویز ناقابل عمل ہو چکی ہے۔بجٹ میں گاڑیوں کی انجن سی سی کی بجائے قیمتوں پر بھاری ٹیکس عاید کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ہائبرڈ گاڑیوں پر 14 لاکھ سے 18 لاکھ روپے قیمتوں میں اضافہ ہوجانا تھا۔اس اضافے سے پاکستان میں ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیاں خریدنا ممکن ہی نہیں تھا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے فیصلے کو کار مینو فیکچرر کمپنیوں نے بہت سراہا ہے۔ایف بی آر نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کی تیاری منسوخ کردی۔گاڑیوں پر عاید بھاری ٹیکسز کا ایس آر او یکم جولائی کو متوقع تھا۔
