کھاد کمپنیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کافیصلہ

وفاقی وزیر صنعت راناتنویرحسین کاکہنا ہے کہ حکومت نے کھاد کی پیداواری لاگت معلوم کرنے کے لیے کھاد کمپنیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کافیصلہ کیاہے۔
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نے بھی اجلاس میں شرکت ک
اجلاس کا ایجنڈا ملک میں یوریا کے اسٹاک کی دستیابی، طلب و رسد اور قیمتوں کا جائزہ لینا تھا
تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست کھسی پن کا شکار کیوں ہو گئی؟
راناتنویرحسین کاکہنا تھا کہ ملک میں یوریا کھاد کی کوئی کمی نہیں ہے،یوریا کی ہموار پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے کھاد کمپنیوں کو گیس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے،فرٹیلزر کمپنیاں ڈیلرز اور ایجنسیوں کی کارکردگی کا ازسرنو جائزہ لیں،صوبے کھاد کے ڈیلرز اور ایجنسیوں کو ویریفائی کریں،کسی بھی گھوسٹ ڈیلر اور ایجنسی کو بلیک لسٹ کر دیا جائے۔
وفاقی وزیر کاکہنا تھاکہ فرٹیلائزر کمپنیاں صوبوں کو کھاد کی سپلائی یقینی بنائیں، فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا اجلاس اب ہفتہ وارمنقعد ہو گا۔
