فیڈرل بورڈ: نہم دہم کے سالانہ نتائج جاری، ٹاپ پوزیشنز پر طالبات کا قبضہ

وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا، جبکہ پہلی 10 پوزیشنز میں سے 7 طالبات نے حاصل کیں۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کا کوئی بھی طالبعلم پوزیشن ہولڈرز میں شامل نہ ہو سکا۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال مجموعی طور پر 2 لاکھ 92 ہزار 831 طلبہ و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے۔ امتحانات کے دوران نقل کے 86 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 1006 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔ امتحانی عمل کے لیے 2012 سپروائزری سٹاف، 6996 انویجیلیٹرز اور جوابی کاپیوں کی جانچ کے لیے 4855 اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئیں، جبکہ اس مقصد کے لیے 10 ہزار 706 اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

سائنس گروپ میں افیرا اعجاز نے 1089 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ آمنہ نعمان 1088 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ حذیفہ حیدر 1086 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

 

جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی، متعدد لا پتہ

اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کامیابی کا سفر علم، محنت اور مسلسل سیکھنے کے جذبے سے آگے بڑھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ناگزیر ہے اور آنے والے برسوں میں علم اور مہارت کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ علم مومن کی میراث ہے، جسے اپنی روایات اور جدید تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے آگے بڑھانا ہوگا۔

Back to top button