تعلیم یافتہ و باصلاحیت نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں: وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان ہی پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود نے ملاقات کرتے ہوئے انہیں یوتھ پروگرام کے تحت جاری مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری صلاحیتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جبکہ ہنر مند افرادی قوت ملکی معیشت، صنعتی ترقی اور معاشرتی استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

 

فیڈرل بورڈ: نہم دہم کے سالانہ نتائج جاری، ٹاپ پوزیشنز پر طالبات کا قبضہ

شہباز شریف نے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے جامع حکمت عملی پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔

Back to top button