جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی، متعدد لا پتہ

جاپان کے جنوب مغربی جزیرے کیوشو میں گزشتہ روز آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی۔

جاپان میں زلزلے کے بعد اب تک 9 ہزار 872 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ 36 ہزار 700 سے زائد گھروں کی بجلی تاحال منقطع ہے۔ علاوہ ازیں امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 27 منٹ پر کیوشو کے اندرونی علاقے میں آیا، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 27 منٹ بنتا ہے۔

زلزلے کے بعد کوماموتو کے علاقے میں واقع ایک شاپنگ مال میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عینی شاہد کے مطابق عمارت کی دوسری منزل مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔

 

ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کر دی

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال میں پھنسے کئی افراد کا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جا سکا، جبکہ ایک فیکٹری میں چمنی گرنے کے واقعے کے بعد وہاں بھی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Back to top button